یو بی ایل فنڈز نے ڈیجیٹل ایج 50 ایوارڈ جیت لیا

یو بی ایل فنڈز نے ڈیجیٹل ایج 50 ایوارڈ جیت لیا

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان کی صف اول کی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک یو بی ایل فنڈمینیجرز کو اس سال کے اوائل میں امریکی شہر فلوریڈا میں منعقد ہونے والے ڈیجیٹیل 50 ایوارڈ 2017 (http://www.idgenterprise.com) میں اس کی ام پرو ایپلی کیشن(ImPro ) کیلئے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے ذریعے ڈیجیٹل جدت کی حامل دنیا بھر کی ان آرگنائزیشنز کے کام کو سراہا جاتا ہے جو زیادہ سے زیادہ صارفین سے رابطہ رکھیں، سیل کو اونچائی تک پہنچائیں اور نئی مصنوعات متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ منافع اور ریونیو میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کریں۔حال ہی میں یو بی ایل فنڈز کو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں بہترین کارکردگی پر متعدد عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ImPro متعارف کرائے جانے سے آرگنائزیشنز کو ٹرانزیکشن کی پراسیسنگ کا وقت گھٹانے کی آسانی ہو گئی ہے جس سے ان کی آپریشنل کارکردگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانزیکشن میں صرف ہونے والا وقت بھی کم ہو گیا ہے۔اس اعزاز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے یو بی ایل فنڈز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ریحان قادری نے کہا کہ ہماری ٹیم کی مسلسل انتھک کوششوں کی بدولت ہم جدت کی حامل بہترین سروسز فراہم کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ ایک ایسے موقع پر جب پاک چین اقتصادی راہداری اور MSCI ریٹنگ سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے پاکستان کی فنانشل مارکیٹ تیزی سے پھل پھول رہی ہے، صف اول کی ایسِٹ مینجمنٹ کمپنی کی حیثیت سے ہم یہ اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں کہ ایسی سروسز پیش کی جائیں جو ناصرف یو بی ایل فنڈز کے صارفین کیلئے پرکشش ہوں بلکہ اس صنعت کیلئے ٹیکنالوجیکل ترقی کو بھی پروان چڑھائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر