عادل نواز خان پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات مردان مقرر

عادل نواز خان پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات مردان مقرر

مردان( بیورورپورٹ) سابقہ اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی انجینئرعادل نواز خان کو پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کیلئے انفارمیشن سیکرٹری جبکہ صادق حسین کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کے صدر افتخار علی مشوانی کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انجینئر عادل نواز خان کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ تحریک انصاف کے سابقہ تحصیل صدر صادق حسین کو ضلع مردان کیلئے فنانس سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر