سالانہ میلاد مصطفےؐ و حق باہو کانفرنس آج ہوگی

سالانہ میلاد مصطفےؐ و حق باہو کانفرنس آج ہوگی

مانسہرہ(بیورورپورٹ )اصلاحی جماعت تنظیم العارفین کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفے و حق باہو کانفرنس آج کامرس کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی،کانفرنس کی صدارت سلطان محمد علی کریں گے اور مہمان خصوصی صاحبزادہ سلطان احمد علی ہوں گے،شرکت کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،مانسہرہ سے ایک قافلہ آج دن گیارہ بجے ایبٹ آباد روانہ ہو گا۔اس سلسلے میں دفتر اصلاحی جماعت نزد فوجی فاؤنڈیشن مانسہرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں اشتیاق احمد،سید اقتدار شاہ، نور خان چوہان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح آباد منڈیاں کے قریب کامرس کالج گراونڈ میں امنعقد ہونے والی عظیم الشان میلاد مصطفےٰ ؑ و حق باہوؒ کانفرنس میں ہزارہ بھر سے افراد شرکت کر کے اصلاحی خطاب سماعت فرمائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر