بائیزئی ایریگیشن سکیم سے زرعی انقلاب بپا ہوگا ،ڈی سی مردان

بائیزئی ایریگیشن سکیم سے زرعی انقلاب بپا ہوگا ،ڈی سی مردان

مردان ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بائیزی ایریگیشن سکیم میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے اور واٹر کورسسز کی تعمیر کے لئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ بائیزی ایریگیشن سکیم سے زرعی انقلاب برپا ہوگا اورعلاقے میں خوشحالی آئے گی وہ منصوبے کے حوالے سے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں بائیزی ایریگیشن سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آفتاب خان ،سابق ڈائریکٹر ولایت خان اور واٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جمیل خان ،اے سی مردان خان محمد خان ،تحصیل ناظم مردان ایوب خان ،تحصیل ناظم تخت بھائی ممتاز خان ،پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل اور دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس کو بتایاگیا کہ 95کلومیٹر طویل سکیم میں تمام ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں تاہم واٹر کورسسز کی تعمیر میں بعض مسائل اورمشکلات کاسامناہے واٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جمیل خان نے بتایاکہ واٹر کورسسز کی تعمیر پر چالیس کروڑ سے زائد لاگت آئے گی ڈی سی عمران حامد شیخ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ یہ انہتائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل سے مردان کی 20ہزار ایکٹر اور ملاکنڈ کی پانچ ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہوسکے گی اور اس منصوبے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور بنجر زمینیں آباد ہوں گی انہوں نے کہاکہ واٹر کورسسز کی تعمیر اور دیگر ضروریات کے لئے جلدا زجلد پی سی ون بنایا جائے اور دیگر علاقائی مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر