متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن چارسدہ کی کابینہ مکمل

متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن چارسدہ کی کابینہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن چارسدہ کی کابینہ مکمل۔ حکیم اللہ فوجی صدر جبکہ میاں رحم بادشاہ جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کی کابینہ تکمیل کے بعد منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے خدمت کے لئے تمام کابینہ ایمانداری اور خلوص سے خدمات کیلئے کمر بستہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور صارفین کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے متحدہ شاپ کیپر ز فیڈریشن چارسدہ ایمانداری سے کاروبار کو فروع دینے کیلئے کوشاں رہے ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری میاں رحم بادشاہ نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران حاجی صدیق اللہ سینئر نائب صدر ، حاجی گل ، عفر علی ، حاجی گل محمد، حاجی محمد یونس اور حاجی فضل ربی نائب صدور ، حاجی رحیم خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، حاجی شیراز ، حاجی دلاور شاہ ، عنایت خان ، جاوید خان جائنٹ سیکرٹریز ، عطاء اللہ خان پریس سیکرٹری ، یونس خان معاون ، حاجی انعام الحسن فنانس سیکرٹری ، معاون مرسلین خان ، خان بادشاہ رابطہ سیکرٹری ، جان عالم معاون ، امجد علی آفس سیکرٹری ، سید صالح شاہ باچہ چےئرمین ، کوثر خان ، حاجی داؤد ، میاں حاجی فضل معبود ، حاجی انور خان ، حاجی فردوس خان ، حاجی ہارون ،مفرس خان اورملک اشفاق سرپرست ، مجلس عاملہ میں وحم گل ، ارشد علی ، سیف الرحمان ، قیصر خان ، الہام الدین ، عنایت اللہ ، آصف جان اور فضل قادر بھی شریک تھے ۔اس موقع پر قرار دیا گیا کہ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کی خلف بر داری تقریب کو پر وقار طریقے سے منعقد کیا جائیگا۔