مردان ،شہری علاقہ باڑی چم میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

مردان ،شہری علاقہ باڑی چم میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

مردان ( بیورورپورٹ)شہری علاقہ باڑی چم میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے شدید سردی میں اٹھارہ گھنٹے بجلی بندش نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ،علاقے کو محب گریڈ سٹیشن سے منسلک کرنے کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے اس حوالے سے اے این پی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر ابرار حمید نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ یونین کونسل باڑی چم مردان شہر کا دل ہے گذشتہ ایک عرصے سے اس علاقے کو شہر کے فیڈر سے کاٹ کر محب گریڈ سٹیشن سے منتقل کردیا جس کے باعث لوڈشیڈنگ یہاں کے لوگوں کا گویا مقدر بن گیاہے انہوں نے کہاکہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر سولہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے جس کے باعث مساجد میں پانی ناپید ہوتاہے جبکہ بچوں کے لئے ناشتہ کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامناہے طلباء امتحان کی تیاری سے محروم ہوجاتے ہیں انہوں نے حکومت ایس ای واپڈا اور ایکسئن واپڈا سے مطالبہ کیا کہ علاقہ باڑی چم کو دوبارہ شہری فیڈر کے ساتھ منسلک کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر