شیر گڑھ سے 22 جنوری کو قافلہ برسی میں شرکت کرے گا
شیر گڑھ( نمائندہ پاکستان)22جنوری کو عوامی نیشنل پارٹی شیر گڑھ کا قافلہ موسیٰ خان ،ناظم خالد شاہ اور اجمل خان کے قیادت میں بابائے امن فخر افغان باچا خان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی برسی کیلئے شیر گڑھ سے روانہ ہونگے۔اس سلسلے میں گذشتہ روز حاجی موسیٰ خان کے صدارت میں یونین کونسل شیر گڑھ کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم خالد شاہ اور اجمل خان نے کہا کہ برسی کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔اس موقع پر اے ۔این ۔پی یوسی شیر گڑھ کے جنرل سیکرٹری مراد علی ،انور خان ،بشیر،اسر بلور اور دیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پشتون کے حقوق کے لیئے باچا خان اور خان عبدالولی خان نے اپنی زندگیاں وقف کردی تھی۔اور عظیم قربانیاں دے کر پشتونوں کی حقوق کیلئے جنگ لڑی تھی۔ان کی برسی شایان شان طریقے سے منا یا جائے گا اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔