مردان ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر عدنان باچا کو نوٹس

مردان ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر عدنان باچا کو ...

مردان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے سوشل میڈیا پر پارٹی رہنماوں کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال ، پارٹی مخالف سیاسی جماعتوں سے روابط اور بار بار پارٹی قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 25 کے رکن عدنان باچا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شوکاز نوٹس میں ان کو تنبیہہ کی گئی کہ 7 دن کے اندر اندر اپنا صفائی پیش کرکے جواب دیں۔ بصورت دیگر آپ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر