ٹانک ،ایماندار پولیس حوالدار نے لاکھوں روپے مالک کو لوٹا دیئے

ٹانک ،ایماندار پولیس حوالدار نے لاکھوں روپے مالک کو لوٹا دیئے

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کے حوالدار شیر اسلم نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی 7لاکھ روپے نقداور 5مو بائل کا گمشدہ تیلا اصلی مالک پیر غلام کو واپس کر دیا تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز پیر غلام حارث مو بائل کے مالک گرہ مٹھو جاتے ہو ئے راستے میں تھیلا گر گیا تھا جسمیں7لاکھ روپے نقد اور5اعلیٰ قیمتی مو بائل سمیت100روپے کے مو بائل کارڈ بھی موجود تھے ٹانک پولیس مو بائل معمول کے گشت پر تھی کہ انہیں راستے ایک مذکورہ تھیلا پو لیس حوالدار شیر اسلم انچارج لطیف چوکی کو ملاجو نہی سوشل میڈیا پر گمشدگی کی خبرچلی تو حوالدار شیر اسلم نے میسج میں لکھے مو بائل نمبر پر رابطہ کر کے مذکورہ اصلی مالک کو اپنے پاس بلایا اور صحیح نشاندہی پر مذکورہ رقم پیر غلام کو واپس کر کے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر کے پو لیس کا مورال بلند کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رسول شاہ نے ایماندار پولیس اہلکار شیر اسلم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوزا اور کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ پولیس بد عنوان ہیں لیکن حوالدار شیر اسلم نے پولیس ڈیمپارٹمنٹ کیلئے ایک مثال قائم کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر