درگئی ،بدرگہ خٹ کلے کے درجنوں کارکن اے این پی میں شامل

درگئی ،بدرگہ خٹ کلے کے درجنوں کارکن اے این پی میں شامل

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) یونین کونسل بدرگہ خٹ کلے میں پی پی پی کے درجنوں کارکن اے این پی میں شامل۔جن افراد نے شمولیت اختیار کی ان میں بہرام گل، نواب خان، اکبرماما، عدنان علی، جاوید خان، منصور خان، رشیدخان، عثمان خان، سلمان خان، ضمیر خان، کامران خان، نوید خان، سہیل خان، تیمور خان، شاہ خالد، سیدشاہ، رشید خان، فواد خان، ذیشان اور میر اکبر خان شامل ہیں ۔ اس موقع پر شمولیتی اجتماع سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع مالاکنڈ کے صدر شفیع اللہ ، تحصیل صدر مسافر خان، جنرل سیکرٹری محمدارشاد خان، فضل احمد ایڈوکیٹ، مشتاق خان، فہیم شاہ اور بازمیاں نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ انے والا دور ایک بار پھر اے این پی کا ہے دوسرے پارٹیوں کے پاس عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر