ہری پور مندر کا انہدام کی رپورٹ اور اہم مقامات پر کیمروں کی عدم تنصیب ،رپورٹ طلب

ہری پور مندر کا انہدام کی رپورٹ اور اہم مقامات پر کیمروں کی عدم تنصیب ،رپورٹ ...

ہری پور(نامہ نگار )ضلع کونسل ہری پور نے موچی بازار میں گرائی گئی دھرم سال کی رپورٹ اور سٹی سیو پروجیکٹ کے تحت شہرکے اہم مقامات پر کیمرں کی عدم تنصیب کی تفصیلات متعلقہ محکوموں سے طلب کرلی ہیں کونسل کااجلاس گزشتہ روز پریذائیڈنگ آفیسر کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا ضلع ناظم عادل اسلام کی چھٹی کی وجہ سے آصف علی جاہ کو قائم مقام ضلع ناظم کی ذمہ داریاں سونپی گئیں قاری عبدالخالق اعوان کی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺکے بعد اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوتے ہی اقلیتی ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر عرفان ناصر نے کہا کہ ہر ی پور میں تاریخی ورثہ کو ختم کیا جارہا ہے موچی بازار میں واقع سکھوں کی دھرم سال کو گرادیاگیا ہے علاوہ ازیں 2016کا سال گزر گیا ہے تمام ضلعی محکموں سے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرکے کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے تاکہ ان محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے شوکت تاج نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کو نظرانداز کیا جارہا ہے سرائے نعمت خان کی ڈی ٹائپ ہسپتال میں ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے لیڈی ڈاکٹر بھی موجود نہیں اور ادویات فراہمی کے لیے ضلع ناظم کی جانب اعلان کردہ دس لاکھ روپے کا فنڈز بھی فراہم نہیں کیا گیا اور نورپورکے بوائز ہائی سکول میں سات اساتذہ کی پوسٹیں خالی ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے اپوزیشن لیڈر حامد شاہ نے کہا کہ پریذائیڈنگ افیسر مندر بارے رولنگ دیں اور متعلقہ محکمہ سے جواب طلبی کی جائے تاریخی ورثہ کو ختم کرنا سنگین مسئلہ ہے سکندر حیات خان نے کہا کہ سٹرک کنارے بوسیدہ درختوں کی کٹائی کے حوالے سے متعدد قراردادیں پیش کیں کوئی نہیں کی گئی یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام مکاتب فکر کے حلقوں کو اعتماد میں لے کر نصاب میں تبدیلی کرے ہم مسلمان ہیں اپنے نبی اور صحابہ کرام اور بزرگان دین کے اسباق خارج کر کے دیگر کے شامل کرنے کی اجازت نہیں سکتے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے کے ٹی ایس میں پچپن لاکھ کی خطیر رقم سے تعمیر سی ٹائپ ہسپتال میں سہولیات نہیں گھپلے کیے گئے ہیں اور اس کی عمارت تباہ ہور ہی ہے متاثرین تربیلہ کے نام پر آنے والی رائیلٹی متاثرین پر خرچ نہیں ہورہی اور قربانیاں دینے والے متاثرین خود پانی و بجلی کی سہولت کو ترس رہے ہیں سردار بہادر خان نے ہری پور کو ٹیلی فون انڈسٹری کا تحفہ دیا آج وہ زبوں حالی کا شکار ہے انھوں نے تحریک انصاف کی ضلعی صدر کے انتخاب کے طریقہ کار پر بھی احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لہذا وہ ضلعی صدر کو نہیں مانتے علاوہ ازیں انھیں کونسل میں ان کاحق نہیں دیا جارہا جس سے انھیں ہاؤس سے کوئی امید نہیں وہ کورٹ سے فیصلہ لیں گے اب دمادم مست قلند رہوگا انھوں نے کہا کہ آج ہری پور میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے اور محکمہ کی غفلت کے باعث لوگ مر رہے ہیں ویلج کونسل ڈنگی کے سیکرٹری نصیر کے قاتل تاحال گرفتار نہیں کیے گئے ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماافتخار کے قتل کے محرکات اور اصل حقائق بھی سامنے لائے جائیں ریاض دانش نے کہا ایم پی کے ذریعے تقسیم کرکے انصاف کارڈ کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے چوہدری محمد داد نے کہا کہ ٹیکسوں کے حوالے سے قانون بنا کر وصولی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے ملک راشد نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے سٹی سیو پروجیکٹ کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے کیمرے نصب کرنے تھے جو نہیں کیے گئے ان سے جواب طلب کیا جائے ضلع کونسل میں سابقہ وموجودہ ناظمین کی تصاویر لگائی جائیں انھوں نے محکمہ صحت کے عملہ سے شہر بھر میں موجود عطائی ڈاکٹروں کے خلا ف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا چوہدری ظہیر نے کہا کہ اعلی پرائمری سکول کی موٹر کئی دنوں سے خراب ہے اور حطار یونین کونسل میں چار کی بجائے سولہ سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے عبدالرشید تنولی نے کہا کہ ضلع کونسل میں صوبائی حلقوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ پسماندہ یونین و ویلج کونسلوں کی بات کی جائے اور انھیں ترقیاتی عمل میں ترجیح دی جائے خاتون کونسلر ساجدہ حسرت خان نے خواتین ممبران کے دوسرے حلقہ میں فنڈز کے استعمال پر تنقید کی اور کہا کہ حلقہ پچاس میں تمام ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوئے کہ ہم اپنا فنڈز کسی دوسرے حلقہ میں خرچ کریں جس پر حنا خان زوبینہ بی بی ،رضوانہ آفتا ب افشاں زیبی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بااختیار ہیں اپنا فنڈز جہاں مرضی خرچ کرسکتی ہیں اگر فنڈز خرچ کرنے کا اختیار بھی ان کے پاس نہ ہوتو پھر کونسل میں بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے استعفی دے دینا چاہیے

مزید : پشاورصفحہ آخر