پورن ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جان بچانی والی ادویات ناپید

پورن ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جان بچانی والی ادویات ناپید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نمائندہ پاکستان ) تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن میں موت سے بچانے والی ادویات ناپیدعوام مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزحاجی اعجاد احمد کے گھر گیزر کی گیس لیک ہونے کیوجہ سے انکے والدین بے ہوش ہوگئے اور انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پور ن پہنچادیا گیا تاہم ہسپتال میں موجو آکسیجن سلینڈر خالی پڑے ہوئے تھے اور جنریٹر موجود تھا لیکن اسمیں تیل نہ تھی اور نہ ہی ہسپتال میں موت سے بچانے والی ادویات موجود تھی لیکن کافی تاخیر سے اسکے والدین کیلئے اکسیجن فراہم کیا گیا حاجی اعجازاحمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے کسی بھی وقت قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں لہٰذا صوبائی حکومت فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن کیلئے جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں انہوں نے مذید کہا کہ ایم این اے ،ایم پی اے ،ڈسٹرکٹ ناظم اور تحصیل ناظم کا تعلق شانگلہ کے تحصیل پورن سے ہیں لیکن اسکے باوجود ہسپتال میں سہولیات نہ ہونا لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی سے فوری طور پر ہسپتال کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔