پی پی پی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،ہمایون خان

پی پی پی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،ہمایون خان

مٹہ(نمائندہ پاکستان) پی پی پی غریب عوام کی پارٹی ہے پارٹی کے لئے دن رات ایک کردی ہیں انشاء اللہ پیپلزپارٹی ائندہ الیکشن جیت کر غریبوں کے حقوق ان کے دہلیز پر دینگے۔ سب ملکر کر پارٹی کو مزید فعال بنانے کی کوشش کریں۔ ہمایون خان صوبائی صدر کا سیداکبرخان کے رہائش گاہ پر کارکنان سے خطاب۔اس موقع پر سید اکبر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمایون خان نے کہاکہ پی پی پی کے ضلعی صدور کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا۔پارٹی مشران اور کارکنان اپنا سیاسی مشن تیز کرکے عوام کو بھٹو کا مشن پہنچائے۔پی پی پی تحصیل مٹہ کے مشران نے پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کوشش تیز کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ انشاء اللہ اگلے الیکشن کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہمایون خان وزیر اعلیٰ ہوگااس موقع پر سیداکبر خان کے رہائش گاہ پر کارکنوں اورجیالوں کے بڑی تعداد موجود تھے ۔ میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابقہ امیدوار سیداکبر خان نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کہ اس اقدام پر بہت خوش ہیں کہ انہوں ملاکنڈ ڈویثرن سے صوبائی صدر کا انتخاب کیا کیونکہ ہمایوں خان ایک عوام دوست لیڈر ہے جو صوبے کو مزید فعال بنانے کی صلاحیت رکھتا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپر سوات میں پارٹی مظبوط ہیں اور بہت جلد پی پی پی میں لوگ شمولیتوں کا آغاز شروع ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر