ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا مٹہ ذاکر خان شہید ہسپتال کا تفصیلی دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا مٹہ ذاکر خان شہید ہسپتال کا تفصیلی دورہ

مٹہ( نما ئندہ پاکستان )ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا مٹہ ذاکر خان شہید ہسپتال کا تفصیلی دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ ذاکر خان شہید ہسپتال کا دورہ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر شمسی الحق کا تفصیلی دورہ کے موقع پر ہسپتال کے مختلف ورڈز کا معائنہ کیا اور ہسپتال کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اس موقع پر سوات کی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر اعجاز خان اور دیگر ہیلتھ عملہ بھی موجود تھا۔ دورہ کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سکندرہ باچا، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عبدالوکیل نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا ۔ انہوں نے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ ہمارا پیشہ ایک عبادت ہیں ہمیں عوام کی دل سے خدمت کرنا ہوگا ۔جبکہ ہسپتال کی بہترین کارکردگی کو سراہاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر