کرک ،میٹھا خیل میں نوجوان اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق

کرک ،میٹھا خیل میں نوجوان اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق

کرک ( بیورورپورٹ) کرک کے علاقے تکی میٹھا خیل میں نوجوان اپنی پستول سے فائر ہونے والی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تفتیش شروع کر دی تکی میٹھا خیل کے رہائشی شاکر جمیل ولد رازق بادشاہ نے تھانہ کرک میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے بھائی قیصر رحمان نے گھر سے والد کی پستول چوری کی تھی گھر سے باہر پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی جس سے ان کی موت واقعہ ہوئی پولیس نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر