ٹانک ،پیر کچھ سے قبائلی کی نعش برآمد
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک،پیر کچھ سے قبائلی کی نعش برآمدسٹی پولیس سٹیشن ٹانک میں مقتول قمر زمان ولد خاکے خان کے بھائی جاوید محسود نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے مقتول بھائی قمر زمان رات9بجے کے قریب گھر سے نکلا اور پھر واپس نہیں آیا ان کے مطابق جب صبح نماز فجر مسجد میں ادا کرنے کے بعد میں گھر جارہا تھاکہ راستے میں مجھے میرے بھائی کی لاش ملی جسے گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا پولیس نے مقتول کے بھائی جاوید کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا