پاراچنار: عید گاہ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،25افراد شہید, 50سے زائد زخمی

پاراچنار: عید گاہ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،25افراد شہید, 50سے زائد زخمی
پاراچنار: عید گاہ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،25افراد شہید, 50سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار(ڈیلی پاکستان آن لائن)عید گاہ مارکیٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے سے25افراد شہید اور 50سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناکت ہےجبکہ مزید شہادتوں کا خدشہ ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔آئی ایس پی آرکے مطابق زخمیوں کی ہسپتال متنقلی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔13زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور اور 7 کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستانی میاں بیوی نے برطانیہ میں ایسا شرمناک کام کرکے کروڑوں روپے کمالئے کہ جان کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے

ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق دھماکہ 8بجکر 50منٹ پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے پھٹںے کے باعث ہوا ۔آرمی ہیلی کاپٹر  کے ذریعے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا۔ایم این اے ساجد طوری کے مطابق بم سیب کی پیٹی میں نصب کیا گیا تھا جبکہ مزید اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں  طبی امداد دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عید گاہ مارکیٹ میں تین دھماکے ہوچکے ہیں اور یہ چوتھا دھماکہ ہے۔

دنیا کے بڑے اسلامی ملک کی پارلیمنٹ میں خواتین ارکان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں، یہاں تک کہ ہسپتال پہنچانا پڑگیا، ہمارا کونسا قریبی دوست ملک ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

مزید :

کرّم -اہم خبریں -