پیر سے جمعرات کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کاامکان ہے: محکمہ موسمیات

پیر سے جمعرات کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر ...
پیر سے جمعرات کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کاامکان ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

ترجما ن عمران احمد صدیقی کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مری ،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ،ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برفباری ہو سکتی ہے۔

سرگودھا شہر اور گردونواح میں بوندا باندی ، سردی بڑھ گئی

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی / وسطی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید تایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

بھارت نے عدنا ن صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کر دیے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم نوکنڈی 03، دالبندین اور پنجگور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لیپٹ میں رہے۔

عمران احمد صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردہ منفی 09، استور منفی08،پاراچنار منفی07، مالم جبہ، قلات منفی06، گوپس، کالام، راولاکوٹ، گلگت، دیر منفی 05، بگروٹ منفی 04، اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -