وزیر اعظم نوازشریف کی پارا چنار دھماکے کی مذمت ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت

وزیر اعظم نوازشریف کی پارا چنار دھماکے کی مذمت ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ...
وزیر اعظم نوازشریف کی پارا چنار دھماکے کی مذمت ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے پارا چنار کی سبزی منڈی میں آج علی الصبح ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاءسے اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

پار ا چنار کی سبری منڈی میں دھماکا ، ہلاکتیں

وزیر اعظم نے اپنی مذمتی بیان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

مزید : قومی