الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ایسا حکم جاری کردیا کہ نہ ماننے والوں کو انتخابی نشان سے محروم ہونا پڑے گا

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ایسا حکم جاری کردیا کہ نہ ماننے والوں کو ...
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ایسا حکم جاری کردیا کہ نہ ماننے والوں کو انتخابی نشان سے محروم ہونا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور انٹراپارٹی انتخابات کرا کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں بصورت دیگر انہیں آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولیٹیکل آرڈر2002کے تحت ہر سیاسی جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرکزی،صوبائی اور مقامی سطع پر انٹرا پارٹی الیکشن کرا کر کمیشن کو آگاہ کرے۔ اگر کوئی پارٹی ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اس کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا اور ان کو الاٹ شدہ انتخابی نشانات آئندہ انتخابات میں دیگر اہل پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو الاٹ کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -