خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کا تلور اور ہرن کا غیر قانونی شکار،عمران کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کا تلور اور ہرن کا غیر قانونی شکار،عمران ...
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کا تلور اور ہرن کا غیر قانونی شکار،عمران کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے تلور اور ہرن کا غیر قانونی شکار کر کے چیئرمین عمران خان کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کے ساتھ ساتھ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے سمیع اللہ اور ضلع ناظم ڈی آئی خان عزیز اللہ نے ہرن اور درجنوں تلور کا غیر قانونی شکار کرنے کے بعد وڈیو بنا کرقانون اور عمران خان کے احکامات کا مذاق اڑایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ایسا حکم جاری کردیا کہ نہ ماننے والوں کو انتخابی نشان سے محروم ہونا پڑے گا

میڈیارپورٹ کے مطابق ایم پی اے سمیع اللہ اور ضلع ناظم ڈی آئی خان عزیز اللہ نے ہرن اور تلور کا شکار کرنے کے بعد نہ صرف وڈیو بنائی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی ہے۔ گذشتہ دنوں جب قطری شہزادے تلور کے شکار کے لیے پاکستان آئے تو پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ خیبر پختونخوا میں ہوتا تو وہ ضرور ایکشن لیتے اور کبھی کسی کو تلور کا غیرقانونی شکار کی اجازت نہ دیتے عمران خان نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے کہا کہ کسی کو تلور کا غیر قانونی شکار کرنے کی اجازت نہ دی جائے جس پر پرویز خٹک نے بھی تلور کے غیر قانونی شکار پر پابندی کے احکامات جاری کیے۔

مزید :

پشاور -