منیٰ و عرفات میں پاکستانی حاجیوں کو ٹرین کی سہولت ملے گی: سردار یوسف

منیٰ و عرفات میں پاکستانی حاجیوں کو ٹرین کی سہولت ملے گی: سردار یوسف
منیٰ و عرفات میں پاکستانی حاجیوں کو ٹرین کی سہولت ملے گی: سردار یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی عرب میں چیئرمین موسسہ برائے جنوبی ایشیا سے مذاکرات میں حج انتظامات پر بات چیت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ (مشاعر) میں اس سال تمام پاکستانی حاجیوں کو ٹرین کی سہولت ملے گی۔

پچھلے سال صرف 25 ہزار پاکستانیوں کو یہ سہولت ملی تھی۔ یہاں قیام کے دوران تینوں وقت کا کھانا ملے گا۔ ہر مکتب میں طبی سہولت ملے گی۔ سردار محمد یوسف نے اس موقع پر چیئرمین موسسہ سے کہا کہ آپ کا اور ہمارا مقصد حاجیوں کی خدمت کرنا ہے۔ ہم اس ضمن میں آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کی معاشی ترقی کے دنیا بھر میں چرچے ، پاناما کیس کا فیصلہ ملک و ملت کیلئے بہتر ہو گا: وزیر اعظم نواز شریف

انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان میں نءی حکومت آئی ہے تب سے حج انتظامات میں بھی بہتری آئی ہے۔ ہمارے حاجی سرکاری اور پرائیویٹ دونوں سکیموں سے آتے ہیں لیکن ہمارا فرض ہے کہ تمام پاکستانی حاجیوں کو سہولت ملے۔

مزید :

اسلام آباد -