شاہدرہ : بہنوئی کی فائرنگ سے تحریک انصاف کی کونسلرشاہدہ پروین جاں بحق ، ملزم مقتولہ کی بیٹی کو ساتھ لے گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کی کونسلر جاں بحق ہو گئی ۔
نیو نیوز کے مطابق شاہدرہ میں بہنوئی کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کی کونسلر شاہدہ پروین عرف بلو جاں بحق ہو گئی اور ملزم فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے۔
بھارت نے عدنا ن صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کر دیے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہدہ پروین کا گزشتہ 2سال سے اپنے بہنوئی گلزار کیساتھ تنازع چل رہا تھا جس نے آج اپنے ساتھی شبہاز اور دیگر کیساتھ گھر میں گھس کر شاہدہ پروین پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم مقتولہ کی جواں سالہ بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔