اٹلی میں سکول بس کو حادثہ ، 16طلبا ہلاک، 40 زخمی

اٹلی میں سکول بس کو حادثہ ، 16طلبا ہلاک، 40 زخمی
اٹلی میں سکول بس کو حادثہ ، 16طلبا ہلاک، 40 زخمی

  

روم(آئی این پی)اٹلی میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی ایک بس کے حادثے میں کم از کم 16 طالب علم  ہلاک جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں, حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی ، آگ سے جھلسنے والے زخمی انتہائی تشویش ناک حالت مٰیں ہسپتال منتقل ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کی رات گئے ایک بس ہائی وے  پر بچوں کو ہنگری سے ویرونا  واپس لے  جا رہی تھی۔بس اس وقت حادثے کا شکا ر ہوگئی جب وہ ویرونا کے قریب سڑک کے کنارے پر رکھی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں خوفناک  آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں کم از کم 16 طالب علم ہلاک جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اٹلی کےسرکاری حکام کے مطابق  یہ بس فرانس کے بدھا پیسٹ سے واپس آ رہی تھی جہاں ان طلبا نے پہاڑ پر ایک تفریحی دن گزارا۔ اٹلی کے خبر رساں ادارے’’  آنسا‘‘ کے مطابق بس میں سوار طلبا جن میں اکثریت 14 سے 18 برس کے لڑکوں کی ہے،  بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد بس کی کھڑکیوں سے ہوتے ہوئے دور جا گرے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ بس سڑک سے کیسے اتری۔ آنسا کے مطابق بس میں آگ لگنے کی وجہ سے متعدد لوگ اس میں پھنس گئے تھے اور ہسپتال لائے جانے والے افراد میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔اطالوی پولیس کے مطابق نصف شب کو پیش آنے والے اس حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی