پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر تحائف سمیت حکام کے حوالے کر دیا

پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر تحائف سمیت ...
پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر تحائف سمیت حکام کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی عبو رکرنے والے بھارتی فوجی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ۔ 

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کوجذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈپر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بھارتی فوجی کو اس کی بندوق اور دیگر سامان بھی واپس کر دیا گیاہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے اسے مٹھائی کا ڈبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ 

بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون ہسپتال جا پہنچے 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ سپاہی مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا جس نے افسران کے غلط روئیے اور تحفظات کی بنیاد پر جان بوجھ کر ایل او سی عبور کی اور 29 ستمبر 2016ءکو خود کو پاک فوج کے حوالے کیا تھا۔


بھارتی فوج واپس جانے کیلئے تیار نہیں تھا تاہم اسے قائل کیا گیا جس کے بعد وہ واپس جانے کیلئے تیار ہو گیا۔

پاراچنار میں خوفناک دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی، کونسی تنظیم ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

مزید :

قومی -اہم خبریں -