گوجرانوالہ :جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح میں ہوشربا اضافہ، محبت کی شادیوں میں علیحدگی سب سے زیادہ : رپورٹ

گوجرانوالہ :جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح میں ہوشربا اضافہ، محبت کی شادیوں میں ...
گوجرانوالہ :جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح میں ہوشربا اضافہ، محبت کی شادیوں میں علیحدگی سب سے زیادہ : رپورٹ

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گوجرانوالہ میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق ضلع گوجرانوالہ سے سامنے آنے والے اعدادو شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران فیملی کورٹس میںمجموعی طور پر5216جوڑں نے طلاق کیلئے مقدمات کیے جن میں سے 4500 کیلئے طلاق کا فیصلہ سنایا گیا ۔ ان میں 3300جوڑے ایسے تھے جنہوں نے محبت کی شادیاں کر رکھی تھیں۔

بھارت نے عدنا ن صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کر دیے

اعداداو شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ غیر عملی تخیلات اور بے جا توقعات کی وجہ سے والدین کی مرضی سے ہونے والی شادیوں کے مقابلے محبت کی شادیوں میںطلاق کی شرح زیادہ ہے ۔

 تحریک انصاف کی رہنما کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا

ایک وکیل کا کہنا ہے کہ محبت کی شادیوں میں لڑکا لڑکی زندگی کی حقیقت کو سمجھے میں ناکام رہتے ہیں جو بالآخر دونوں کو طلاق کی جانب لے جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محبت کی شادیوں میں ناکامی کی وجہ سے فیملی لائف میں آنے والے اتار چڑھاﺅ کی بڑی وجہ بیویوں کی زندگی پر بھارتی ڈراموں کا اثر ، غربت اور جہالت ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس