جدہ:شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا,ویڈ یو منظر عام پر آگئی

جدہ:شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران خود کو دھماکے سے ...
جدہ:شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا,ویڈ یو منظر عام پر آگئی

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران 2 شدت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

عرب ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی

خودکش دھماکے کا واقعہ سعودی مشرقی علاقے الحرازات میں اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز جدہ کے ایک گھر میں شدت پسندوں کی تلاش میں داخل ہوئی تو شدت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔سعودی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے فوری طور پر بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے داعشن نے 2014 ء کے درمیان میں بھی فائرنگ اور دھماکے کیے تھے جس کے نتیجے میں متعدد شہری جان کی بازی ہار گئے تھے جن میں اکثریت شیعہ افراد کی تھی۔گزشتہ سال ایک خود کش بمبار نے جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے اور یہ پہلا موقع تھا جب سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا