دوسری شادی پر دھوم دھڑکا کرنیوالے جیل جائیں گے : چین میں نیا قانون نافذ

دوسری شادی پر دھوم دھڑکا کرنیوالے جیل جائیں گے : چین میں نیا قانون نافذ
دوسری شادی پر دھوم دھڑکا کرنیوالے جیل جائیں گے : چین میں نیا قانون نافذ

  

بیجنگ (اے پی پی) چینی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت کائیلی نامی شہر میں صرف آخری رسومات اور پہلی شادی پر ہی جشن منانے کی اجازت ہوگی اور جوڑے کو اپنی پہلی شادی بارے ضروری ثبوت بھی پیش کرنا ہوںگے۔ گوی ژو کی صوبائی انتظامیہ کے اس فیصلہ کا مقصدعوام کو فضول خرچی سے روکنا ہے۔ علاوہ ازیں میت کی آخری رسومات کی ادائیگی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں بھی انتقال کے دس روز کے اندر متعلقہ محکمے سے رجوع کرنا ضروری ہوگا۔ اس نئے قانون پر چینی عوام نے کافی اعتراضات بھی کیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی