”دہشتگرد وں کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی،پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے“، آرمی چیف

”دہشتگرد وں کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی،پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین ...
”دہشتگرد وں کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی،پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے“، آرمی چیف

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذکر ناکامی ہو گی ۔

”میرے والد کے دور میں قتل کے مقدمے کا فیصلہ 3دنوں میں ہوتا تھا “

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرددوبارہ سر اٹھانے کی کوشش میںناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ ”دہشتگرداپنے عزائم میں ناکام ہونگے “۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں