بدین:پرچی کے بغیر داخلے سے انکار، خاتون کے ہاں سول ہسپتال کے باہر بچے کی ولادت

بدین:پرچی کے بغیر داخلے سے انکار، خاتون کے ہاں سول ہسپتال کے باہر بچے کی ولادت
بدین:پرچی کے بغیر داخلے سے انکار، خاتون کے ہاں سول ہسپتال کے باہر بچے کی ولادت

  

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بدین میںسرکاری ہسپتال کے باہر خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدین کے سول ہسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو پرچی کے بغیر داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعدہسپتال کے باہر ہی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ۔

تحریک انصاف کی رہنما کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدین کی شہری حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر عملے نے پرچی نہ ہونے پر داخل کرنے سے انکار کر دیا ، خاتون کے اہل خانہ نے انتظامیہ سے منت سماجت بھی کی کہ پرچی بعد میں بن جائے گی خاتون کا علاج شروع کیا جائے مگر کسی نے ایک نہ سنی ۔

مزید : بدین