بھارت میں آدم خوری کے الزام میں 16سالہ نوجوان گرفتار
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں 9سالہ بچے کو ہلاک کرنے،ان کے جسم کو چھ ٹکڑے کرنے اوربعدازاں ان کا خون پینے کے الزام میں 16سالہ نوجوان کو گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ ضلع میں پیش آیا اورپولیس نے بتایا ہے کہ بظاہر یہ آدم خوری کا کیس ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اورمقتول دونوں کا تعلق مزدور طبقے سے ہیں جو اس علاقہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کے مختلف نفسیاتی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں اورتحقیقات کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائیگی۔پولیس نے اس بھیانک واقعے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔