نئی دہلی میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی، دو افغان طالب علم گرفتار

نئی دہلی میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی، دو افغان طالب علم گرفتار
نئی دہلی میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی، دو افغان طالب علم گرفتار

  

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو افغان طالب علموں کو گرفتارکرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 12جنوری کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی 20سالہ طالبہ کو بے ہوشی کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افغان طالب علموں تواب احمد اور سلیمان احمدی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ًطالب علموں نے طالبہ کو ایک پب سے اپنے ہمراہ فلیٹ میں لے گئے اور نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ طالبہ کی رپورٹ پر پولیس نے تحقیقات کیں اور زیادتی کے الزام میں دونوں افغان طالب علموں کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید : بین الاقوامی