خود کو چیف جسٹس ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دینے پر ’نعیم بخاری ‘کو سپریم کورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا

خود کو چیف جسٹس ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دینے پر ’نعیم بخاری ‘کو سپریم کورٹ ...
خود کو چیف جسٹس ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دینے پر ’نعیم بخاری ‘کو سپریم کورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خود کو چیف جسٹس ظاہر کر کے لوگوں سے جعلسازی کرنے والے شخص کوگرفتار کر لیا ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں کارروائی کرتے ہوئے خود کو چیف جسٹس ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری نامی یہ ملزم خود کو چیف جسٹس ظاہر کر کے لوگوں سے غیر قانونی کام کراتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ملزم نعیم بخاری کئی افراد کو دھوکہ دے چکا ہے ۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

جدہ:شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا,ویڈ یو منظر عام پر آگئی

مزید : اسلام آباد