بلاول بھٹو زرداری کا 10مارچ کو ملتان میں جلسے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری کا 10مارچ کو ملتان میں جلسے کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری کا 10مارچ کو ملتان میں جلسے کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 10مارچ کو ملتان میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک اب چل پڑی ہے اب نہیں رکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سے یوسف رضا گیلانی،مخدوم احمدمحمود اور دیگر رہنماو¿ں نے ملاقات کی جس دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا احساس ہے ،تخت رائے ونڈ نے تمام وسائل لاہور پر لگا دیئے ،پناماشریف عوام نہیں اپنے فائدے کیلئے منصوبے بنا رہے ہیں ،ملکی معیشت کو برباد نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں نکل آیا ہوں ،تحریک چل پڑی ہے اور اب نہیں رکے گی ۔

مزید : لاہور