مولا جٹ 2نہیں بنا رہے ،فلم کے آفیشل ٹائٹل کا جلد ہی اعلان کریں گے :بلال لاشاری

مولا جٹ 2نہیں بنا رہے ،فلم کے آفیشل ٹائٹل کا جلد ہی اعلان کریں گے :بلال لاشاری
مولا جٹ 2نہیں بنا رہے ،فلم کے آفیشل ٹائٹل کا جلد ہی اعلان کریں گے :بلال لاشاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ’مولا جٹ 2‘ کے فلمانے کی خبریں گرم تھیں لیکن وار فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ جلد ہی فلم کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ بلال لاشاری پاکستانی چاکلیٹ ہیرو فواد خان اور دم دار آواز کے مالک حمزہ علی عباسی کے ساتھ ’مولا جٹ 2‘بنا رہے ہیں لیکن بلال لاشاری نے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے اور کہاہے کہ وہ جو فلم بنا رہے ہیں وہ نہ تو مولا جٹ 2ہے ،نہ وہ مولا جٹ کا سیکول ہے اور نہ ہی مولا جٹ کا ری میک ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی فلم کے آفیشل ٹائٹل کا اعلان کریں گے ۔

مزید : تفریح