پاکستان پر مسلط کرپٹ اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ، ٹرمپ کے آنے سے آسمان نہیں گر جائے گا :سینیٹر سراج الحق

پاکستان پر مسلط کرپٹ اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ، ٹرمپ کے آنے سے آسمان ...
پاکستان پر مسلط کرپٹ اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ، ٹرمپ کے آنے سے آسمان نہیں گر جائے گا :سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر   سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پر مسلط کرپٹ اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہے، وڈیروں ، جاگیرداروں نے انگریز سے وفاداری اور قوم سے غداری کے بل بوتے پر جاگیریں حاصل کیں،ڈونلڈ ٹرمپ آنے سے آسمان نہیں گر جائے گا،پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہی آئے گا۔
 منصورہ میں  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماوں مولانا اللہ وسایا ،  مولانا امجد خان  ، مولانا عزیز الرحمن سے ملاقات اور جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے  کہا کہ  پاکستان پر مسلط کرپٹ اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہے ، وڈیروں اور جاگیرداروں نے انگریز سے وفاداری اور قوم سے غداری کے بل بوتے پر جاگیریں حاصل کیں ، آج سندھ، پنجاب ،بلوچستان تک سردار ، وڈیرے اور چوہدری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ﷺ کا دفاع  اور قانون توہین رسالت ﷺ  امت مسلمہ کا اہم مسئلہ ہے ، ہم سینیٹ اور اسمبلی میں بھی اس مسئلے کو اٹھاتے رہتے ہیں لیکن لبرلز کو سمجھ نہیں آتی وہ کیوں اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں , ہم اس مسئلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت   کے ساتھ ہیں۔

پاراچنار: عید گاہ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،25افرادجاں بحق, 50سے زائد زخمی
 سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت ، بے روزگاری ، لاقانونیت بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات میں اور زیادہ اضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، قوم ہمارا ساتھ دے تو انشاءاللہ پاکستان کو خوشحالی و ترقی کا گہوارہ بنادیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کیا جائے،ٹرمپ کے آنے سے کچھ لوگ ہمیں ڈرا رہے ہیں،اس کے آنے سے کوئی آسمان نہیں گرجائے گا۔اس سے قبل  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماوں  نے ملاقات میں سینیٹر سراج الحق کو 
 یکم فروری کو قانون تحفظ ناموس رسالت ﷺکے سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والی’’ آل پارٹیز کانفرنس ‘‘ میں شریک ہونے کاد عوت نامہ بھی دیا  , اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک اور مولانا قطب بھی موجودتھے۔

مزید :

قومی -