غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، فیصلہ دارالحکومت کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے کیا:آئی جی اسلام آباد

غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، فیصلہ دارالحکومت کی ...
غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، فیصلہ دارالحکومت کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے کیا:آئی جی اسلام آباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد طارق مسعود نے کہا ہے کہ دارالحکومت کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کافیصل کیا گیا ہے۔

ایف سی کے انٹیلی جنس کی بنیادوں پر بلو چستا ن میں انسداد دہشت گردی آپریشن ، گزشتہ ہفتے 81مشتبہ افراد گرفتار کیےگئے:آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ غیرنمونہ نمبرپلیٹس سے متعلق خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے گی،جس میں کل سے غیر نمونہ پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ غیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیاجائےگا، صرف کمپیوٹرائزڈ نمبرپلیٹ والی گاڑی کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -