گھرہے نہ میٹر،پھر بھی محکمہ سوئی گیس نے 6لاکھ 90ہزار روپے کابل بھجوادیا،شہری عدالت پہنچ گیا

گھرہے نہ میٹر،پھر بھی محکمہ سوئی گیس نے 6لاکھ 90ہزار روپے کابل بھجوادیا،شہری ...
گھرہے نہ میٹر،پھر بھی محکمہ سوئی گیس نے 6لاکھ 90ہزار روپے کابل بھجوادیا،شہری عدالت پہنچ گیا

  

لاہور(نامہ نگار)گھرہے نہ میٹر،پھر بھی محکمہ سوئی گیس نے 6لاکھ 90ہزار روپے کابل بھجوادیااورستم بالا ستم کہ بل کی عدم ادائیگی پرمقدمہ بھی درج کروادیاگیا۔متاثرہ شخص اللہ وسایاانصاف کے لئے سیشں عدالت پہنچ گیا،ایڈیشنل سیشن جج سعد رفیق نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

ایڈیشنل سیشن جج سعد رفیق کی عدالت میں برکی کے رہائشی حاجی اللہ وسایا اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں پیش ہوا،درخواست گزار کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے لئے ایک ایسے شخص اللہ وسایا پر گیس چوری کا الزام لگا کر مقدمہ درج کر وادیا ہے اور اسے 6لاکھ 90ہزار روپے کا بل بھی ڈال دیا ہے جبکہ سائل کا کہنا ہے کہ اس کانہ تواپناگھرہے اورنہ ہی گیس کامیٹرلگایاگیاہے۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ سوئی گیس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے جس پرعدالت نے درخواست ضمانت پر برکی پولیس سے 23جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید : لاہور