حمزہ شہبازدوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں:مولا بخش چانڈیو

حمزہ شہبازدوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں:مولا بخش چانڈیو
حمزہ شہبازدوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں:مولا بخش چانڈیو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں، پاناما لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے وزراشریف خاندان کا دفاع کررہے ہیں۔

وفا قی حکومت نے سندھ کو حقوق سے محروم رکھا،آواز بلند کریں گے:مراد علی شاہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے مخالفین کے لیے سیاسی خوف کا نیا نام بن چکے ہیں،ان کا پنجاب میں ویلکم دیکھ کر مخالفین کی نیندیں ویسے ہی حرام ہونی تھیں۔نواز شریف کے اپنے ہی ان کے دشمن ہیں۔وزیر دخلہ چوہدری نثار کو ماضی پر بات کرنے سے پہلے ملک کی حالیہ صورتحال پر جواب دینا چاہیے،سب کو پتہ ہے کہ ترکی کی کمپنیاں کہاں کا کچرہ صاف کر رہی ہیں۔

مزید : کراچی