قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث 5 اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقرر

قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث 5 اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقرر
قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث 5 اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقرر

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں پولیس نے قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث 5 اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقررکردیں، ملزمان کو زندہ یا مردہ پکڑنے پر انعامات کی منظوری بھی ہو گئی۔

کالعد تنظیم کے تین کمانڈرز نے اپنے 21ساتھیوں سمیت سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری عامر شہزاد کے سر کی قیمت 5لاکھ جبکہ شکیل خان اور عبدالرحمان کے سر کی قیمت بھی 5 پانچ لاکھ روپے مقررکردی گئی ہے۔اشتہاری محمد خان کے سر کی قیمت 15لاکھ اور فاروق کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ملزمان کو زندہ یا مردہ حالت میں پکڑنے والے کو بھی انعام دیا جائے گا۔

مزید : سرگودھا