تحریک انصاف کبھی وزیراعظم کی کاوشوں کااعتراف نہیں کرے گی ،اپوزیشن پارٹی ہماری بات نہیں سنتی ،شور مچاتی ہے:طارق فضل چودھری

تحریک انصاف کبھی وزیراعظم کی کاوشوں کااعتراف نہیں کرے گی ،اپوزیشن پارٹی ...
تحریک انصاف کبھی وزیراعظم کی کاوشوں کااعتراف نہیں کرے گی ،اپوزیشن پارٹی ہماری بات نہیں سنتی ،شور مچاتی ہے:طارق فضل چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم  لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی وزیراعظم کی ملک کیلئے کی گئی کاوشوں کا کبھی بھی اعتراف نہیں کرے گی ، اپوزیشن پارٹی ہماری بات سننے کے بجائے شور مچانا شروع کردیتی ہے۔

وکلاءہڑتال کلچر کو ختم کر کے عدالتوں کو فنکشنل بنائیں ،پائلٹ کریمینل جسٹس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا خطاب

سماءنیوز کے پروگرام”ایجنڈا360“ میں گفتگوکرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت حقائق پر بات کرنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ کیس عدالت میں چل رہاہے اور جس کیس کی سماعت عدالت میں ہو اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ جس دن سے پانامہ کیس منظر عام پر آیا ہے اس دن سے کہہ رہے ہیں تمام سوالات کے جواب دیں گے لیکن اپوزیشن پارٹی ہماری بات سننے کو تیار نہیں بس سڑکوں پر شور کرنا انہوں نے اپناوطیرہ بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک میں بھی اپوزیشن پارٹیاں ہیں لیکن وہاں پر اپوزیشن حکومت کے غلط کاموں پر نقطہ چینی بھی کرتی ہے لیکن ساتھ ساتھ اچھی پالیسیوں کو بھی سراہتی ہے،اور ایک ہمارا ملک ہے جہاں محض نقطہ چینی ہی کی جاتی ہے۔طارق فضل چودھری کاوزیراعظم کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہناتھا کہ نواز شریف نے نہ تو منی لانڈرنگ کی نہ کبھی کرپشن کی ہے جبکہ انہوں نے اپنی تقریر میں بھی واضح طریقے سے کہاہے کہ پیسہ پاکستان سے باہرنہیں گیا، اگر پھر پی ٹی آئی کو یقین نہیں تو وہ خود ثابت کر دے کہ پیسہ پاکستان سے ہی باہر منتقل کیاگیا ہے۔

مزید : اسلام آباد