شوہر نے ایسا شرمناک خواب دیکھ لیا کہ جاگتے ہی اپنی بیوی کا گلا دبا ڈالا

شوہر نے ایسا شرمناک خواب دیکھ لیا کہ جاگتے ہی اپنی بیوی کا گلا دبا ڈالا
شوہر نے ایسا شرمناک خواب دیکھ لیا کہ جاگتے ہی اپنی بیوی کا گلا دبا ڈالا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) انسان نشئی بھی ہو اور شکی مزاج بھی تو تعجب کی بات نہیں کہ ایسا ناقابل یقین واقعہ بھی پیش آسکتا ہے جو امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر لاکاوانہ میں پیش آیا۔ ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اپنی بیٹی کو بھی بری طرح زخمی کردیا ہے۔ اس شخص کے ہمسایوں نے مداخلت کرکے اسے قابو کیا تھا اور پولیس کو اطلاع کی۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو یہ شخص شدید مشتعل تھا اور بدستور اپنی بیوی کو بدکردار قرار دیتے ہوئے اسے قتل کرنے کے درپے نظر آرہا تھا۔ جب اسے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن لیجایا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بیوی اور بیٹی پر حملہ کرنے کی ایسی حیران کن وجہ بتائی کہ سننے والوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔

شادی کے 15 سال بعد ایک دن دروازے پر دستک، بیگم نے کھولا تو شوہر کے بارے میں ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا جس کے ساتھ اتنے سال رہتی رہی وہ۔۔۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ خواب کے دوران اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی کسی اجنبی مرد کے ساتھ رنگ رلیاں منارہی تھی، جس پر وہ غصے سے کانپتا ہوا اٹھ بیٹھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اسے یقین تھا کہ خواب میں نظر آنے والے مناظر بے وجہ نہیں تھے۔ یہ سوچ کر وہ خود پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لئے اس پر حملہ آور ہوگیا۔ اس نے بیوی کا گلا دبانا شروع کردیا، لیکن اس کی چیخ و پکار سن کر ان کی 17 سالہ بیٹی ماں کی مدد کو آن پہنچی۔ جب لڑکی نے اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اس پر بھی حملہ کردیا۔ خوش قسمتی سے وہ اس کے شکنجے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور شور مچا کر ہمسایوں کو خبردار کردیا۔

خواب دیکھ کر بیوی کو بدکردار قرار دینے والے بدبخت شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے اور بکثرت شراب پیتا ہے۔ اس کی بیوی نے بتایا کہ ہفتے کی رات بھی وہ ڈھیر ساری شراب پی کر سویا تھا، لیکن نصف شب کے قریب اٹھ کر اس پر حملہ کردیا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 1 کروڑ پاکستانی روپے) میں منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا کہ ملزم کے خلاف تفتیش جلد مکمل کر کے اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس