پشاور کے دوایجنٹس کے ذریعے پیسہ باہر منتقل ہوتا،ڈکلیئر ہو کر بطور تحفہ واپس آجاتا:فواد چودھری

پشاور کے دوایجنٹس کے ذریعے پیسہ باہر منتقل ہوتا،ڈکلیئر ہو کر بطور تحفہ واپس ...
پشاور کے دوایجنٹس کے ذریعے پیسہ باہر منتقل ہوتا،ڈکلیئر ہو کر بطور تحفہ واپس آجاتا:فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان پشاور کے دو ایجنٹس کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کرتے تھے جو ڈکلیئر ہونے کے بعد تحفے کی صورت میں واپس پاکستان آجاتا تھا۔

دنیا کا وہ شہر جہاں دنیا میں سب سے زیادہ ریپ ہوتے ہیں اور مائیں رات کو سونے کی بجائے اپنی بیٹیوں کو بچانے کیلئے رات بھر گھروں کے دروازوں پر پہرہ دیتی ہیں

سماءنیوز کے پروگرام”ایجنڈا360“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھاکہ ججز نے ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ ایف آئی اے نے جو 249 صفحوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی ہے اسے پڑھنا ہے یانہیں پڑھنا۔کیس کا دارومدارججز کے فیصلے پر ہے وہ جو بھی فیصلہ لیں گے سب کیلئے قابل قبول اور قابل احترام ہوگا۔مگر مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ جب سے پانامہ کا شور ہواہے نواز شریف نے آج تک اپنے وزرا کیساتھ کوئی میٹنگ نہیں رکھی بس اپنے وزیروں کو جو جواب ٹی وی پر آکر دینا ہوتا ہے وہ یاد کروا کر بھیج دیتے ہیں،میٹنگ نہ رکھنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے نواز شریف کو یہ ڈر ہے کوئی وزیر سوال نہ کرلے کہ میاں صاحب پانامہ کا الزام آپ پر کیوں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ان کے بچوں سے متعلق سوالات کئے گئے تو انہیں یہ نہیں پتہ تھاکہ ان کے بچے کم عمری میں کروڑوں کے مالک کیسے بن گئے۔

مزید : اسلام آباد