حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ڈاکوکوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

روز ٹیلر کی کیوی ٹیم میں واپسی, نیوزی لینڈ کے14 رکنی سکواڈ میں نئے وکٹ کیپرٹام بلینڈل کو بھی شامل کر لیاگیا

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میں پولیس معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اسی دوران ڈاکو نے اچانک پولیس کو آتے دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس اورڈاکو کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی اثناءمیں ایک گولی ڈاکوجالگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس اہلکاروں نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔تاہم پولیس حکام نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ڈاکو کا تعلق گاڑیاں چھینے والے گروہ سے ہے،جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کردیا گیاہے۔

مزید : حیدرآباد