میئر کراچی وسیم اختر نے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ گلوبل ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح کردیا

میئر کراچی وسیم اختر نے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ گلوبل ٹیکسٹائل نمائش کا ...
میئر کراچی وسیم اختر نے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ گلوبل ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح کردیا

  

کراچی (آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نےایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ گلوبل ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح کر دیا ۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی تجارتی حب اور بڑا شہر ہے کراچی میں انڈسٹری بہتر ہورہی ہے جس سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو فوائد حاصل ہونگے اور لوگوں کو روزگار ملے گا، انہوں نے کہا کہ اس ملک اور شہر کو اچھے تعلقات کی ضرورت ہے ماضی میں ہمارے پاس اختیارات تھے تو ہم نے کام کرکے دکھائے آج نہیں ہیں لیکن پھر بھی جتنا کام کرسکتے ہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فائربریگیڈ کی صورتحال انتہائی خراب ہے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران محکموں پر توجہ نہیں دی گئی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس آگ بجھانے کیلئے فوم خریدنے اور عملے کی وردیوں کی لئے بھی پیسے نہیں ہے اسنارکل خراب ہیں شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا کراچی کے لوگ مشکل میں ہیں لہٰذا سنجیدہ انداز میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے گلوبل ٹیکسٹائل نمائش میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئی مشینری سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان اور شہر کراچی کے لئے مشینری ایکسپو ایک اچھا قدم ہے جس میں بیرون ملک سے 380 وفود نے شرکت کی ہے ، نمائش میں 790 برانڈز رکھے گئے ہیں جس سے مقامی سطح پر جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف ہوگی اور صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا، نمائش سے  ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بنیادی انفرا اسٹرکچر کو ترقی دینا ضروری ہے ، خاص طور پر صنعتی زونز میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہونگی،  تبھی ہم ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر قدم رکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باعث ٹیکسٹائل میں بے انتہا ترقی کے موقع پر موجود ہیں، پاکستان کی کاٹن کی پیدوار معیار کے اعتبار سے دنیا کی بہترین کاٹن شمار کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی انڈسٹری کو پاکستان میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اگر یہ انڈسٹری جدید مشینری سے ہم آہنگ ہوگی تو مزید سرمایہ پاکستان آئے گا اور بیرون ملک کے سرمایہ دار بھی یہاں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ  نمائشمیں  دنیا بھر سے آئی ہوئی ٹیکسٹائل مشینری کو پرکھنے اور دیکھنے کے مواقع میسر ہیں۔

مزید : کراچی