شادی ہال کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی،2افراد زخمی

شادی ہال کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی،2افراد زخمی
شادی ہال کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی،2افراد زخمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں شادی ہال کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے مبینہ اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقعے پر کھڑے 2افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گارڈ کو تحویل میں لے کر زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ تاہم ابتدائی تحقیات میں سیکیورٹی گارڈ کا پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کا مقصد کسی کو گولی مارنا نہیں تھااس سے اتفاقاََ گولی چلی تھی۔

مزید : اسلام آباد