پانچویں سالانہ دو روزہ ڈینز اور ڈائریکٹرز کانفرنس5فروری کو کراچی میں ہو گی

پانچویں سالانہ دو روزہ ڈینز اور ڈائریکٹرز کانفرنس5فروری کو کراچی میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل (NBEAC) پانچویں سالانہ دو روزہ ڈینز اور ڈائریکٹرز کانفرنس، ’’سی پیک سے استفادہ‘‘ کا انعقاد 5اور6فروری ، 2018کو کراچی میں کروا رہی ہے ۔ : نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کا اجرا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 2007میں کیا گیا تھا تاکہ بزنس ایجوکیشن کے ڈگری پروگراموں میں اعلی کوالٹی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس کانفرنس میں پاکستان کے بزنس اسکولوں کے 100سے زائد ڈینز اور ڈائریکٹرز شریک ہوں گے ۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر ہونے والی اقتصادی سرگرمیوں میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے بزنس اسکولوں میں گریجویٹس کو کس حد تک تیار کیا جاتا ہے اور مقامی ، علاقائی اور عالمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا تعین کرنا کہ بزنس اسکولوں میں کن موضوعات پرگریجویٹس کو مہارت دلوانی چاہیے ۔ کانفرنس کے شرکاء ملکی جامعات میں بزنس ایجوکیشن کے کورس اور عالمی سطح کے کورس ورک کے حوالے سے بھی اظہار خیال کریں گے ۔ اس موقع پر جہاں شرکاء اپنے اپنے تجربات کے مطابق بزنس ایجوکیشن کی کوالٹی میں مزید بہتری کے بارے میں آراء دیں گے وہیں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کے تحت ملکی اور عالمی سطح پر در پیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جا سکے ۔
اس کانفرنس میں عالمی سطح کے مایہ ناز مقررین بھی اظہار خیال کریں گے ، جن میں ڈاکٹر کرسٹوف ٹیراس ، ڈائریکٹر پراجیکٹس، یورپین فاؤنڈیشن فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ ، پروفیسرڈاکٹر لائی ڈیشانگ ، ڈین آف بزنس اسکول ، بیجنگ نارمل یونیورسٹی ، پروفیسر فرینک وائی ۔ایچ ینگ ، ڈین ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، نیشنل تائیوان نارمل یونیورسٹی ، پروفیسر گاؤ ژیتانگ ، ایسوسی ایٹ ڈین ، لاء اسکول ، پروفیسر زیوین یین، ایسوسی ایٹ ڈین اسکول آف مینجمنٹ ، فوڈان یونیورسٹی ، اسٹیفن ساکا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، لیڈرشپ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹریٹیجک پروگرام مینجمنٹ آف اسٹیفن پروفیشنل اور ڈاکٹر میری سلی ڈی لوق، ڈائریکٹر اکیڈمک ، تھنڈر برڈ اسکول آف ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی شامل ہیں ۔

مزید :

کامرس -