محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریز کو جلد آئی ایس او سرٹیفکیشن مل جائیگا‘ ترجمان

محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریز کو جلد آئی ایس او سرٹیفکیشن مل جائیگا‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریز کو جلد آئی ایس او سرٹیفکیشن مل جائے گا۔ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے پیسٹی سائیڈز ٹیسٹنگ اور سوائل فرٹیلیٹی لیبارٹریز کو آئی ایس او سر ٹیفکیشن کیلئے درکار تمام سہولیات ووسائل فراہم کر دیئے ہیں ۔اب سرٹیفیکیشن کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی ۔ آئی ایس او سرٹیفائیڈ لیبارٹریز کے قیام کا مقصد بین الاقوامی رائج طریقوں کے مطابق تجزیہ کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے درکارتمام سہولیات لیبارٹریز میں موجود ہیں اور بیشتر لیبارٹریز کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن کیلئے انسپکشن بھی مکمل ہوچکی ہے ان میں سے بہاولپور پیسٹی سائیڈز لیبارٹری سرٹیفیکیشن کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جسے جلد ہی آئی ایس او ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔

مزید :

کامرس -