پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے اپنی سیاسی جماعتیں فوری ختم کریں ، ملک نثار کھوکھر

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے اپنی سیاسی جماعتیں فوری ختم کریں ، ملک نثار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فورم : دیبا مرزا : تصاویر : ندیم احمد) مسلم لیگی رہنما و چیئرمین یونین کونسل 115ملک نثار کھوکھر نے کہا ہے کہ جس طرح کا مثالی اور بہترین جمہوری عوامی فلاحی بلدیاتی نظام مسلم لیگ نے متعارف کروایا ہے وہ پہلے نہ تھا ‘ عوام نے دھرنے ‘ احتجاجی سیاست کرنے والوں اور انتشار پیدا کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی اپوزیشن جماعتیں ملکر بھی مال روڈ کے احتجاجی جلسے میں چند سو بندوں کو بھی حکومت کے خلاف اکٹھی نہ کر سکیں اور اپنی اسی خفت کو مٹانے کے لئے ان لوگوں نے ہمارے قائدین سے استعفے لینے کی بجائے خود ہی مستعفی ہونے کااعلان کردیا اور وہ بھی ابھی تک انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو نہیں جمع نہیں کرائے۔انہوں نے کہا میرا شیخ رشید اور عمران خان سے مطالبہ ہے کہ اگر ان کو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنی سیاسی جماعتوں کو ختم کر دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان فورم میں کیا۔ملک نثار کھوکھر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت ایک بہترین اور عوام دوست حکومت ثابت ہوئی ہے آج اس حکومت کے میگا عوامی فلاحی منصوبوں کو پاکستان کے دوسرے صوبوں کے عوام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہ اپنے اپنے صوبوں کے وزرائے اعلی سے مطالبے کررہے ہیں کہ ہمیں بھی شہباز شریف جیسا انتھک وزیراعلی چاہئے کیونکہ شہباز شریف کی تعریف چائنہ اور ترکی والے بھی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس پاکستان میں ایک اعلیٰ معیار کی سروس بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ کی حکومت روز عوامی فلاحی منصوبوں پر دن رات کام کررہی ہو تو ایسی حکومت کے خلاف بھلا کون سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گا اپوزیشن والوں نے عوام کو بڑھکانے کی کوشش کی لیکن ناکام و نامراد ہی رہے اور آج حالت یہ ہو چکی ہے کہ جو لوگ دن رات حکومت سے استعفے مانگ رہے تھے وہ آج خود مستعفی ہو رہے ہیں ۔