سانحہ قصور انسانی تاریخ کا شرمناک باب ہے ،غلا م محی الدین دیوان
لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ سانحہ قصور انسانی تاریخ کا شرمناک باب ہے ، معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم و سفاکیت کا تسلسل انتہائی لمحہ فکریہ ہے ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے جنہوں نے متاثرہ والدین سے اظہار ہمدردی کے بجائے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ، ایسے بے حس حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہے جنہیں انسانیت کی کوئی پروا نہیں ، انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتلوں کی گرفتاری ابھی تک نہ ہونا شہباز شریف کی گڈ گورنس کے منہ پر طمانچہ ہے ، زینب کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔